کرپشن کے وائرس میں لت پت اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی گھٹیاسیاست کی فکر ہے‘ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کا پورا ٹولہ عقل کے اندھوں پر مشتمل ہے، جنہیں کورونا نظر نہیں آرہا ،لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ چکی ہے

ہفتہ 5 دسمبر 2020 19:30

کرپشن کے وائرس میں لت پت اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی گھٹیاسیاست کی فکر ہے‘ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کے وائرس میں لت پت اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی گھٹیاسیاست کی فکر ہے۔

(جاری ہے)

ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پورا ٹولہ عقل کے اندھوں پر مشتمل ہے، جنہیں کورونا نظر نہیں آرہا -کورونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے -انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعدادلاہورمیں ہی- لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ چکی ہے -پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کی540کنفرم کیسز سامنے آئے اور22مریض جاں بحق ہوئی-پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد19,941 ہوچکی ہی- پنجاب میں کورونا سی3,137 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں-ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی اجتماع سے وباء مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اور پی ڈی ایم عوام کو اپنی منفی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے درپے ہے -اپوزیشن عناصر قوم پر رحم کریں اور انسانی زندگیوں سے نہ کھیلیں-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں