چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مرحوم سلجھے ہوئے اور ایماندار شخص تھے، ان کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا‘ چودھری پرویزالٰہی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 19:40

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے صاحبزادے میاں مبین حیات، بھائیوں ایم پی اے میاں اختر حیات اور سابق چیئرمین میاں ارشد حیات کو فون کر کے اظہار تعزیت کیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے بڑے حوصلے کی ضرورت ہے، انہوں نے بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب احسن طریقے سے فرائض سر انجام دئیے، ان کی شخصیت قابل قدر تھی، بطور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی، وزیرقانون، وزیربلدیات اور وزیرتعلیم انہوں نے اعلیٰ خدمات سر انجام دیں، قطر میں سفیر بھی تعینات رہے اس دوران انہوں نے پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں مرحوم اعلیٰ مہارت رکھتے تھے اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے ایچی سن کالج اور اقبال اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بن کر کیا، وہ اعلیٰ پائے کے انسان تھے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ہمارے ان کے خاندان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں، مرحوم سلجھے ہوئے ایماندار شخص تھے یہی وجہ ہے کہ گجرات سمیت پورے پنجاب میں ان کو چاہنے والے موجود ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وہ گجرات کے سپوت تھے اور اہل گجرات کیلئے ہمیشہ نیک جذبات رکھتے تھے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں