وزیر اعلی عثمان بزدار کا فیصل آباد میںگھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے بچی کو تحویل میں لے لیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج ، آئی جی نے بھی آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 20:25

وزیر اعلی عثمان بزدار کا فیصل آباد میںگھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد میںگھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوفیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورتشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ معصوم بچی پر تشدد کرنے والے ظالموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائی- معصوم بچی کو انصاف فراہم کریں گے -بچی سے ایسا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں - پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہی-چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بھی یصل آباد میں 12سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ انچارج فیصل آباد کو ہدایات جاری کر دی ہیں جنہوں نے بچی کو تحویل میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ بیورو کی جانب سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ۔سارہ احمد نے کہا کہ بچی کا مکمل طبی معائنہ بھی کروایا جائے گا ااو رمعصوم بچی کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں