سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور حافظ طاہر اشرفی کی منصورہ آمد ،امیر جماعت اسلامی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:40

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور حافظ طاہر اشرفی کی منصورہ آمد ،امیر جماعت اسلامی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کے ہمراہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر اشرفی علماکے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سے اظہار تعزیت کے لیے منصورہ آئے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں