عوام سے گزارش ہے کہ ممنوعہ اشیافروخت کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اتوار 6 دسمبر 2020 00:10

لاہور۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر لاہور کے مختلف علاقوں میںملاوٹی و ممنوعہ اشیافروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نی310گاڑیوں میں موجود2لاکھ97ہزار827لٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران15ہزار280لٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔37گاڑیوں میں موجوددودھ کی ایل آر انتہائی کم او رملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

سگیاں روڈ پر چیکنگ کے دوران ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر حمزہ پان شاپ کو سیل کرتے ہوئی1678رتن ساشے اور 129ساشے ون ٹو ون گٹکا ضبط کر لیا ۔اسی طرح ڈیری سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی و ناقص دودھ کی فروخت پر شیر ربانی ملک شاپ کو سربمہر کیا۔ نشترکالونی میں ملک کریانہ سٹور کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ای پی او جاری کردیا۔چیکنگ کے دوران کھلے مصالحہ جات کی فروخت اور لائسنس کی عدم دستیابی پائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر تیار اور فروخت ہونے والی خوراک کی چیکنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ممنوعہ اشیافروخت کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں