اورنج لائن میٹرو ٹرین عملے کا مزدوروں پر تشدد : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، 5 افراد گرفتار

جمعہ 15 جنوری 2021 21:17

اورنج لائن میٹرو ٹرین عملے کا مزدوروں پر تشدد : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، 5 افراد گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے عملے کی جانب سے مزدوروں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثنا پولیس نے تشدد کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں