نوجوان نسل کے ذریعے ملک میںمحفوظ معاشرے کاقیام عمل میں لایا جاسکتا ہے ‘محمد سرور

ریسکیوکیڈٹ کور موبائل ایپلیکیشن جلد لانچ کی جائے گی‘گورنرپنجاب کا اجلا س سے خطاب

جمعہ 15 جنوری 2021 23:20

نوجوان نسل کے ذریعے ملک میںمحفوظ معاشرے کاقیام عمل میں لایا جاسکتا ہے ‘محمد سرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کے ذریعے ملک کو سرسبزوشاداب ،صحت مند اور محفوظ بنانے کیلئے کام کیا جانا چاہئے،انہوں نے این سی سی کی طرز پر ریسکیو کیڈٹ کور کی کالجز میں تربیت کے حوالے سے 20نمبر اور یونیورسٹی کی طلباء کو کچھ گھنٹے کمیونٹی ورک کیلئے مختص کرنے پر بھی تفصیلی بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ ریسکیو سکائوٹس کو مختلف اداروں ٹیوٹا ،چیمبر اور اخوت کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ یہ نوجوان عملی زندگی میں قدم رکھنے کیلئے مختلف مہارتیں سیکھیں۔

جس سے وہ بہتر گزر بسر کرنے کے ساتھ ساتھ گردونواح کو صاف ستھرا بناتے ہوئے ہوئے محفوظ معاشرے کے قیام میں عملی کردار بھی اداکر سکیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر اور ریسکیو ہیڈکوآٹرز و اکیڈمی کے سینئر ریسکیو افسران بھی شریک تھے۔قبل ازیں گو ر نر پنجا ب کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے کہا کہ ریسکیوسروس نے پنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں 5ہزار سے زائد کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی ہیںجو اپنے متعلقہ علاقوں میں ایمرجنسی کو رسپانڈ کرنے ، حادثات کی روک تھام اور سیفٹی کو فروغ دینے کیلئے ریسکیوسروس کی معاونت کر رہی ہیں۔

مزیدبراں یونین کونسلز میں کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے قیام کی کامیابی کے بعد ریسکیو سروس نے ایک پلان مرتب کیا ہے کہ ان ٹیمزاور ریسکیورز کے ذریعے تمام کالجزو یونیورسٹیوںکے والنٹئرز کو اسطرح تربیت دی جائے کہ ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر موجود ہواور کالج و یونیورسٹی کے طلباء وطالبات NCCکی طرز پر RCCکی تربیت حاصل کرکے ذمہ دار شہری بن سکیں۔

ڈاکٹررضوان نصیر نے نوجوانوں کو ریسکیوسے منسلک کرنے کے حوالے سے پروگرام کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ RCCموبائل ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے تیار کی گئی ہے جسکے ذریعے طلبا وطالبات آن لائن رجسٹرڈ ہو کر آن لائن تربیت حاصل کریںگے اور پھر ریسکیو ٹرینرز کالجز میں جاکر عملی مشقیں بھی کروائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ طلباوطلبات کو آن لائن سرٹیفیکیٹ کی سہولت حاصل ہوگی جبکہ کمیونٹی میں سے جو لوگ تربیت حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ بھی آن لائن تربیت کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گیاور نزدیکی ریسکیو اسٹیشن سے زندگی بچانے کی عملی مہارتوں کو سیکھ سکیں گے۔

انہوں نے تجویز دی کہ طلبا وطالبات کوRCCٹریننگ پر 20نمبرزاور یونیورسٹی کی سطح پرکچھ گھنٹے کمیونٹی ورک کیلئے مختص کرنا لازمی کیا جائے۔گورنر پنجاب نے ریسکیو سکائوٹس والنٹیئرز پروگرام کو سراہا اور کہا کہ ہم RCCموبائل ایپلیکیشن کا جلد اجراء کریں گے اور تمام متعلقہ اداروں محکمہ تعلیم ،چیمبر اور دوسرے اداروں سے بھی اس معاملے کو زیر بحث لاکر نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے تربیت کی حکمت عملی وضع کریں گے تاکہ نوجواں کو محفوظ معاشرے کے قیام کے اس مقدس فریضہ سے جوڑا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں