سی سی پی او لاہور کے حکم پر لاہور پولیس کا اشتہاریوں، غنڈا عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2021 17:59

سی سی پی او لاہور کے حکم پر لاہور پولیس کا اشتہاریوں، غنڈا عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور کے حکم پر لاہور پولیس کا اشتہاریوں، غنڈا عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن جاری لاہور پولیس نے گذشتہ رات بھی اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوٴن جاری رکھا، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں مفرور ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پروسیع پیمانے پر کریک ڈاوٴن کیا گیا، اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاوٴن کے دوران 206 مقدمات کا اندراج کیا گیا، تین روز میں مجموعی طور پر 289 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے آٹھ Ak-47، 98 بڑی رائفلیں، 127 پسٹلز بھی برآمد، 4989 گولیاں برآمد، چھاپوں کے دوران دہشت گردی و سنگین جرائم کے اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیے گئے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں