سی سی پی او ہدایات / ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن۔ ایس پی سٹی فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کا کریک ڈاوٴن

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2021 18:01

سی سی پی او ہدایات / ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن۔ ایس پی سٹی فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کا کریک ڈاوٴن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او ہدایات / ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن۔ ایس پی سٹی فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کا کریک ڈاوٴن۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان رضوان عرف مٹھو گجر ، سلیم اور شہباز گرفتار۔ کلاشنکوف ، 2 پسٹل , میگزین معہ زندہ گولیاں برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی سٹی فراز احمد نے بتایا کہ ملزم رضوان عرف مٹھو گجر قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ ملزم مٹھو گجر اغواء کے مقدمے میں رنگ محل پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا لوہاری گیٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں