حکومت نواز شریف کو پھنسانے چلی تھی براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گئی ، مریم نواز

براڈ شٹ سے پیسے مانگ کر یہ پتا چل گیا کہ یہ کتنے کرپٹ، نااہل اور چور ہیں، پی ڈی ایم عوام کی آواز ہے ، حکومت کے ہاتھ پاؤں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:11

حکومت نواز شریف کو پھنسانے چلی تھی براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گئی ، مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو پھنسانے کے چکر میںتھی مگر براڈ شیٹ ان کے اپنے گلے میں پڑ گیا،براڈ شٹ سے پیسے مانگ کر یہ پتا چل گیا کہ یہ کتنے کرپٹ، نااہل اور چور ہیں، وزیراعظم جس سے خطرہ محسوس کرتے ہیں اسے جیل بھیج دیتے ہیں، عمران خان شہباز شریف سے بھی خوفزدہ ہیں،پی ڈی ایم عوام کی آواز ہے، حکومت کے ہاتھ پاؤں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں۔

۔لاہور میں احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے قومی خزانہ بھی برباد کیا مگر نکلا کچھ نہیں، نواز شریف کو بے گناہی مل گئی، براڈ شٹ سے پیسے مانگ کر یہ پتا چل گیا کہ یہ کتنے کرپٹ، نااہل اور چور ہیں، شہباز شریف اور حمزہ جلد باہر آئیں گے، پی ڈی ایم عوام کی آواز ہے، حکومت کے ہاتھ پاؤں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، ایک دن یہ تمام کیسز ختم ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا ان لوگوں نے لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے یہ لاہور والوں کو ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہے ہیں ۔قبل ازیں مریم نواز نے لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے لیگی صدر کو پی ڈی ایم کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں