استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہے،فردوس عاشق اعوان

راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جلد جوتیوں میں دال بٹے گی،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:19

استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہے،فردوس عاشق اعوان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہے، راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جلد جوتیوں میں دال بٹے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور میں میڈیاسے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اب ہر کوئی اپنی ہانک رہا ہے راجکماری، شہزادے اور مولانا میں پھوٹ پڑچکی ہے اور راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جلد جوتیوں میں دال بٹے گی منافقین کا ٹولہ استعفے کبھی نہیں دے گا، چور اور لٹیرے لانگ مارچ نہیں کرسکتے۔انہوںنے مزید کہاکہ پی ڈی ایم والوں کا تو اپنا لونگ گواچ چکا ہے، یہ لوگ ضمنی الیکشن بھی لڑیں گے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیں گے عوام سیاسی مسخروں کی قلابازیوں پر لوٹ پوٹ ہورہے ہیں، پی ڈی ایم عناصر کو شرم سے ڈوب مرجانا چاہیے، کرونا پر منفی اور انتشار کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں