شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت 30جنوری تک ملتوی

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:57

شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت 30جنوری تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت 30جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا ء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقارعلی کی عدالت میں شہبازگل کے خلاف ایک ارب روپے کے ہتک عزت عوے کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو شہبازگل پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کے لئے وقفہ کردیا ۔دوپہر کے وقت شہبازگل اپنے وکلا ء کے ہمرا پیش ہوئے اور کیس سے بریت کی درخواست دائر کردی۔شہبازگل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست بھی دائرکی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے 30 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کر تے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں