پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو چکا، نئی یونیورسٹیاں اور نئے ہسپتال بنارہے ہیں ،عثمان بزدار

ہفتہ 16 جنوری 2021 22:49

لاہور۔16جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2021ء) :وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیاہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دئےے گئے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت کی گئی ہے۔ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ میں بدل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دور دراز علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں اور نئے ہسپتال بنارہے  ہیں  اور ہر شہرکو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کو ذاتی پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھایا گیا اور عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے من پسند علاقوں پر وسائل خرچ کئے گئے جبکہ ہم نے ہر علاقے کی یکساں ترقی پر فوکس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلئے سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں