آئندہ ان سڑکوں پر کوئی بھکاری نظر نہ آئے

لاہور کی کئی اہم ترین شاہراہوں پر بھکاریوں کے داخلے پر پابندی عائد

muhammad ali محمد علی اتوار 17 جنوری 2021 00:42

آئندہ ان سڑکوں پر کوئی بھکاری نظر نہ آئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء) لاہور کی کئی اہم ترین شاہراہوں پر بھکاریوں کے داخلے پر پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی اہم ترین شاہراہوں سے بھکاریوں کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے دارالحکومت کے پوش علاقوں کی پانچ شاہراہوں کو بھاکری فری قرار دے کت ان سڑکوں کے اطراف بھکاریوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

بلدیہ عظمی نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی پانچ اہم شاہراہوں کو بھکاری فری قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی نے لاہور کی پانچ اہم شاہراہوں کو بھکاری فری قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بلدیہ عظمی لاہور ان سڑکوں سے تمام بھکاریوں کو ہٹائے گی اور انہیں مکمل بھکاری فری بنائے گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بھکاریوں سے پاک شاہراہوں میں مال روڈ، لوئر مال روڈ، جیل روڈ، ایم ایم عالم روڈ اور مین فیروزپور روڈ شامل ہیں۔

انتظامیہ کو پانچ شاہراہوں سے بھکاریوں کو ہٹانے کے لیے انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے گیا ہے کہ کہ ان شاہراہوں پر کسی بھکاری کو داخل نہ ہونے کے لیے مستقل انتظامات کیے جائیں۔ ان احکامات کے بعد مذکورہ شاہراہوں سے بھکاریوں کو دور رکھنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ ان علاقوں سے پیشہ ور بھکاریوں کا دھندہ روکنے کے لیے ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے ان علاقوں میں آپریشن کر کے بھکاریوں کو بھگا دیا اور پکڑے جانیوالوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔ اس فیصلے کے دفاع میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیروز پور روڑ، جیل روڑ، گلبرک مین بلیورڈ اور ایم ایم عالم روڑ کو سگنل فری بنایاگیاتھا۔ یہ شاہراہیں سگنل فری تو ہوگئیں لیکن بھکاری سگنل فری قرار دی گئی سڑکوں کے اطراف اب بھی کئی بھکاری انتظامیہ سےچھپ چھپا کر بھیک مانگتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جبکہ ان بھکاریوں کی جانب سے وارداتیں بھی کیے جانے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ہی بھکاریوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں