آئیسکو کی جانب سے شٹ ڈائون منسوخ

کے وی روات گرڈ سٹیشن پر بس بار کی سالانہ مینٹیننس کا کام ملتوی این ٹی ڈی سی کی طرف سے آئیسکو کے تمام گرڈ سٹیشنز کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی : ترجمان

اتوار 17 جنوری 2021 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)کی جانب سے منظور شدہ شٹ ڈائون منسوخ کردیاگیا ہے جس کے باعث 18 اور 19 جنوری 2021 کو 500 کے وی گرڈ سٹیشن این ٹی ڈی سی روات میں 132کے وی بس بار کی سالانہ مرمت اور مینٹیننس کا کام فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ کام بعد میں سرانجام دیا جائے گا۔ لہٰذا این ٹی ڈی سی کی جانب سیاسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 132کے وی گرڈ سٹیشن اور 66کے وی گرڈ سٹیشنزکو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں