امریکی سرپرستی میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ بن گیا

متفقہ ٹیکنوکریٹ وزیراعظم کا نام بھی تجویز کردیا گیا، جے یوآئی ف کو ٹاسک بھی سونپ دیا گیا، فروری کے آخر میں اسلام آباد میں ہنگامے ہوں گے۔سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 جنوری 2021 23:37

امریکی سرپرستی میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ بن گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جنوری 2021ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ منصوبہ بن گیاامریکی سرپرستی میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے، متفقہ ٹیکنوکریٹ وزیراعظم کا نام بھی تجویز کردیا گیا،جے یوآئی ف کو ٹاسک بھی سونپ دیا گیا،فروری کے آخر میں اسلام آباد میں ہنگامے ہوں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ امریکی سرپرستی میں ایک منصوبہ بنایا گیا ہے کہ جوبائیڈ ن کے دور میں عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی، عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے، ایک ٹیکنوکریٹ حکومت بنادی جائے، وزیراعظم کا نام بھی تجویز کردیا گیا ہے، منصوبے کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے سیاسی پارٹیاں بھی سرگرم ہیں، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی تائید بھی حاصل ہے، جے یوآئی ف کو وسائل مہیا کردیے گئے ہیں، ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے، فروری کے آخر میں پنڈی میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں مظاہرہ ہوگا۔

(جاری ہے)

این جی اوز کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔یہ اتحاد بالکل مخالف عناصر کا اتحاد ہے اس میں جے یوآئی ف، مسلم لیگ ن اور سول سوسائٹی کے لبرل لوگ شامل ہوں گے،الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج آنے والے ہنگاموں کاآغاز ہوگا، اصل سیاسی شورش اور ہنگامے بعد میں ہوں گے۔ریاستی اداروں میں بھی نقب لگانے کی کوشش کی جائے گی۔19جنوری سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 اپوزیشن سیاسی شورش کتنی بڑھا دیں گے؟ کوئی مذاق ہے کہ عمران خان کے ساتھی آرام سے بیٹھ جائیں گے، عمران خان ڈٹ کر کھڑا رہے گا، فوج اس کی حمایت نہیں کرے گی، امریکا نے پتے لگائے تھے جاپان، بھارت، آسٹریلیا اور امریکا چار ملک ملکر دنیا کو کنٹرول کریں گے، ان کے تھنک ٹینکس نے کہا تھا 21صدی کا امریکا ہوگا، چین تو ان کے حساب میں نہیں تھا لیکن چین ابھر گیا ہے، فیصلے تو اللہ کرتا ہے، امریکا کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا، امریکا نے افغانستان، ایران میں کیا کرلیا ہے؟مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، یا بلاول بھٹو کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، یہ ملک بھارت کی گود میں نہیں جائے اور چین کے ساتھ رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں