ایران میں قید پاکستانیوں کے مقدمہ سے متعلق وزارت خارجہ سے تفصیلی جواب طلب

پیر 18 جنوری 2021 14:53

ایران میں قید پاکستانیوں کے مقدمہ سے متعلق وزارت خارجہ سے تفصیلی جواب طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایران میں قید پاکستانیوں کے مقدمہ سے متعلق وزارت خارجہ سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔ایران میں قید پاکستانیوں سے متعلق جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے دائر کردہ مقدمے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی عدالت میں ہوئی۔وزارت خارجہ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایران و ترکی صائمہ خان عدالت میں پیش ہوئیں۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے ایران میں قید پاکستانیوں کی فہرست عدالت میں جمع کرا ئی ۔عدالت نے وزارت خارجہ کو سزایافتہ پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے لیے اقدامات پر مفصل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں 102 پاکستانی قید تھے جن میں سے 14 قیدی جولائی میں پاکستان واپس لائے گئے تھے۔عدالت نے وزارت خارجہ کو تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں