پنجاب بھر کے ای خدمت مراکز میں بینک کائونٹرز قائم کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور بینک آف پنجاب میں معاہدہ

اب شہریوں کو ای خدمت مراکز میں بھی ادائیگیوں کی سہولت حاصل ہو جائیگی‘چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2021 15:57

پنجاب بھر کے ای خدمت مراکز میں  بینک کائونٹرز  قائم کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور بینک آف پنجاب میں معاہدہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء) 2021 ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے بینک آف پنجاب پی آئی ٹی بی کیساتھ مل کر صوبے کے تمام ای خدمت مراکز میں بوتھ (بینک کاؤنٹرز) قائم کرے گا جہاں شہری ای خدمت مراکز سے متعلقہ خدمات کی ادائیگیاں کر سکیں گے۔



تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وسیم بھٹی سمیت دونوں اداروں کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ معاہدے سے عوام کو ای سٹمپنگ و دیگر ادائیگیوں کی سہولت پنجاب بھر کے دس ای خدمت مراکز میں حاصل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ابتدا میں شہری ان کاؤنٹرز پر ای سٹیمپنگ سے متعلقہ ادائیگیاں کر سکیں گے‘ جلد ادائیگیوں کا دائرہ دیگر خدمات تک بڑھا دیا جائے گا۔

صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا کہ بینک کاؤنٹرز کے قیام سے عوام کا پیسہ اور قیمتی وقت بچے گا اور ادائیگیوں کیلئے شہریوں کو کہیں اور نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کیساتھ مل کر مزید منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں