سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کے چھٹی کے روز بھی مختلف علاقوں کے اچانک دورے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2021 16:27

سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کے چھٹی کے روز بھی مختلف علاقوں کے اچانک دورے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کے چھٹی کے روز بھی مختلف علاقوں کے اچانک دورے،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے چھٹی کے روز بھی شہر کے مختلف مقامات کے دورے سی سی پی او لاہور نیو راوی پل ناکہ پہنچ گئے، شہر کے سب سے اہم داخلی و خارجی راستے پر سیکیورٹی انتظامات چیک کئے، سربراہ لاہور پولیس نے ای پولیس ایپ کی مدد سے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا،

سی سی پی او لاہور نے مسافروں سے پولیس رویوں بارے تاثرات بھی جانے، غلام محمود ڈوگر نے ناکہ پر موجود جوانوں کو بریفنگ دی، اہلکار دوران تلاشی شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کالے شیشوں والی اور ڈبل کیبن وہیکلز کو خصوصی طور پر چیک کرنے کی ہدایت کی، کالے شیشوں، بغیر نمبر پلیٹس، ٹمپرڈ نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، اشتہاری، عدالتی مفروں اور عادی مجرموں کو پکڑنے والے اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں