لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ تھانوں میں آ کر شہریوں کو تحفظ محسوس ہونا چاہیے، غلام محمود ڈوگر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2021 16:28

لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ تھانوں میں آ کر شہریوں کو تحفظ محسوس ہونا چاہیے، غلام محمود ڈوگر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اچانک تھانہ سبزہ زار پہنچ گئے۔ تھانہ محرر روم اور فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کے اندراج کا ریکارڈ چیک کیا اور تھانہ محرر سے ریکارڈ رجسٹرز بارے پوچھ گچھ بھی کی۔ انہوں نے ایس ایچ او سے علاقہ میں کرائم کے بارے استفساربھی کیا اور ڈی ایس پی ملک اعجاز سے بھی باز پرس کی۔

غلام محمود ڈوگر نے حوالات میں موجود قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور سہولیات کا جائزہ لیا اور حوالات میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ناقص صفائی ستھرائی پر ایس ایچ او طاہر اکرام کو وارننگ دی گئی۔ نامکمل رجسٹرز پر سابقہ ایس ایچ او میاں لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ نقائص دورکرکے تین دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

تھانے ہمارے گھر ہیں پینڈنگ درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ سربراہ لاہور پولیس نے اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ تھانوں میں آ کر شہریوں کو تحفظ محسوس ہونا چاہیے۔اختیارات سے تجاوز اور نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والے اہلکار کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں