موٹروے خاتون زیادتی کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

پیر 18 جنوری 2021 17:03

موٹروے خاتون زیادتی کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز کی توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2021ء) لاہور کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے موٹروے خاتون زیادتی کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ سوموار کے روز عدالتی سماعت پر موٹروے گینگ ریپ کیس کے ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی آفیسر ذوالفقار چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ابھی چالان مکمل نہیں ہو سکا، چالان مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے، ملزم عابد ملہی کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا جا چکا ہے، ملزم عابد ملہی کا دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تھا،ملزم عابد ملہی کے بیانات بھی قلم بند کیے جا چکے ہیں،موٹروے خاتون زیادتی کیس میں گرفتار عابد ملہی نے اعتراف جرم کر لیا تھا،ملزم نے 50 وارداتوں کا اعتراف کیا،ملزمان نے خاتون سے پرس،زیور،گھڑی لوٹی تھی۔عابد ملہی اور شفقت، اقبال عرف بالا کے ساتھ ملکر دو سالوں سے اکٹھے وارداتیں کرتے رہے۔عدالت نے پولیس کو سات روز میں مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں