پی ڈی ایم کی ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے،یہ الو اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہیں‘ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہو چکی ہے،راجکماری ،شہزادے اور مولانا کے چہرے شرمسار اور دل داغدار ہیں وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی کرپٹ احتساب سے نہیں بچ سکتا‘ معاون خصوصی برائے اطلاعات

پیر 18 جنوری 2021 19:46

پی ڈی ایم کی ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے،یہ الو اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہیں‘ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے،یہ الو اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہیں، ناکام احتجاج کے بعد منافقین کے اس ٹولے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی اور بدنام زمانہ اپوزیشن کو ہر بار عبرتناک رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہو چکی ہی-راجکماری ،شہزادے اور مولانا کے چہرے شرمسار اور دل داغدار ہیں-قوم نے اس چور ٹولے کی منفی سیاست کو ملیا میٹ کردیا ہی-عوام نے گمراہ کرنے والے ڈاکوئوں کا شرانگیز بیانیہ دفن کر دیا ہی- وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی کرپٹ احتساب سے نہیں بچ سکتا-پی ڈی ایم کو کورونا وباء کے دوران اجتماعات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیی-لوگ کورونا سے مررہے ہیں اور یہ ٹولہ اپنی منفی سیاست کے لئے کورونا پھیلا رہاہے -ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 560نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں -پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 149,782 ہو گئی ہی-24 گھنٹے میں کورونا کی23 مریض جاں بحق ہوئی-24 گھنٹے کے دوران 15,195 کورونا ٹیسٹ کئے گئی-مجموعی طور پر پنجاب میں 2,713,722 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں