سابق آئی جی مشتاق سکھیرا سے پولیس سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل

آئی جی پولیس ،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ،سیکرٹری سروسز پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری ، جواب طلب

منگل 19 جنوری 2021 13:05

سابق آئی جی مشتاق سکھیرا سے پولیس سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے پولیس سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس ،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ،سیکرٹری سروسز پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزارکی جانب سے موقف اپنایا گیاکہ مجھے سنے اور دفاع کا موقع دئیے بغیر پولیس سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لے لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق پولیس چیف ہونے کے ناطے ہر قسم کے الائونسز اور مراعات کا حق دار ہوں ۔درخواست گزارکی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میںمبینہ ملزم ہوں اور کیس کا ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔سابق پولیس چیف ہونے کے ناطے بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سکیورٹی دی گئی لیکن اب پولیس سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لے لی گئی ہے ۔ایسا کیا جانا جان کے لیے سکیورٹی رسک ہے۔استدعا ہے کہ فاضل عدالت 13 نومبر کے بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سکیورٹی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دے اوربلٹ پروف گاڑی اور پولیس سکیورٹی دینے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں