شہباز شریف کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 19 جنوری 2021 13:05

شہباز شریف کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے اپنے چیمبر میں شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی ۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز اور شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔عدالت نے فریقین کے وکلا ء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں