غیر قانون پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ،میر شکیل الرحمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 28 جنوری کی تاریخ مقرر

نیب نے ریفرنس میں نامزد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی

منگل 19 جنوری 2021 15:12

غیر قانون پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ،میر شکیل الرحمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 28 جنوری کی تاریخ مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) احتساب عدالت نے غیر قانون پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 28 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ، نیب نے ریفرنس میں نامزد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کرنے کی رپورٹ عدالت میںپیش کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر شریک ملزم ہمایوں فیض رسول کو بھی طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے میر شکیل الرحمان سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی ۔نیب کے سپیشل پراسکیوٹر حارث قریشی نے بتایا کہ فولڈر نمبر ایک میں سے کچھ صفحات تھے انکی صاف کاپیاں ملزموں کو فراہم کر دی ہیں، ریفرنس کا فولڈر نمبر 2 مکمل صاف کاپی کروا کر ملزموں کو فراہم کر دیا ہے، ملزموں کو تمام صاف کاپیاں فراہم کر دی ہیں اگر ان میں کوئی مسئلہ ہے تو ابھی چیک کر کے بتا دیں۔

(جاری ہے)

فاضل جج اسد علی نے کہاکہ تفتیشی افسرملزموں کر فراہم کی گئی کاپیوں کے تمام صفحات کا جائزہ ابھی لے لیں۔ جج نے وکلاء سے کہاکہ ریفرنس کی صاف کاپیوں سے متعلق آئندہ کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہو گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی جائیدادیں قرق کرنے کی رپورٹ طلب کی تھی۔ نیب کی جانب سے بتایا گیاکہ عدالتی حکم کی تعمیل میں نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کر لی گئی ہیں،نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے سے متعلق محکموں کی رپورٹ بھی ساتھ لف کر دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں