سینئر اداکار عدنان جیلانی لاہور میں ایک ماہ قیام کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئے

بدھ 20 جنوری 2021 10:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) سینئر اداکار عدنان جیلانی لاہور میں ایک ماہ قیام کرنے کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عدنان جیلانی اپنے قریبی عزیز وں کی منگی اورشادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ خصوصی طور پر کراچی سے لاہور آئے تھے۔ لاہور میں قیام کے دورا ن انہوںنے اپنے عزیز وا قارب اورشوبز کے پرانے ساتھیوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔بتایا گیا ہے کہ عدنان جیلانی نے لاہورکے پروڈیوسرز کے ساتھ مل کردو پراجیکٹ بنانے کے لئے بھی بات کی ہے اور اس سلسلہ میں وہ متوقع طو رپر مارچ میں دوبارہ کراچی سے لاہور آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں