حکمران قومی خزانے سے کمیشن مانگتے پکڑے گئے ‘ مریم اورنگزیب

حکومت گرچکی ہے ، چینی، آٹا سب چوری کرا دیا‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ

بدھ 20 جنوری 2021 12:07

حکمران قومی خزانے سے کمیشن مانگتے پکڑے گئے ‘ مریم اورنگزیب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت گرچکی ہے ، قومی خزانے سے کمیشن مانگتے ہوئے پکڑے گئے، چینی، آٹا سب چوری کرا دیا، نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔

(جاری ہے)

نیب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا ٹولہ پہلے کبھی مسلط نہیں ہوا، آئے روز کے سکینڈلزبتا رہے ہیں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، آٹا بجلی گیس سب کچھ چوری ہوچکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں