ہائیکورٹ کے تین ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کی اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر ترقی

بدھ 20 جنوری 2021 12:07

ہائیکورٹ کے تین ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کی اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر ترقی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد تین ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کو اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں فرحان محمود، عثمان وحید اور محمد رزاق شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں