میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس، فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں اصلاحات کا فیصلہ

صوبائی وزیر کا ادارے کے معاملات قواعد و ضوابط کے مطابق نہ چلانے پر اظہار برہمی، آیندہ اجلاس میں ادارے کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے ہدایت

بدھ 20 جنوری 2021 21:45

میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس، فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں اصلاحات کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اور تنظیمی امور کاجائیزہ لیا گیاسی ای او فیڈمک عامر سلیمی نے ادارے کی کارکردگی، تنظیی ڈھانچے اور ورکنگ بارے بریفنگ دی سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید،ڈائریکٹر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں فیڈمک کے امور بہتر کرنے کے لئے ادارے میں اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، صوبائی وزیر نے ادارے کے امور قواعد و ضوابط کے مطابق نہ چلانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آیندہ اجلاس میں ادا رے کا مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی، صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نئی سرمایہ کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا ہماری پہلی ترجیح ہے اور صوبے بھر کے صنعتی مراکز میں صنعتی یونٹس تیزی سے لگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فیڈمک کے زیر اہتمام صنعتی مراکز میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے فیڈمک اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرے اور ادارے کے تمام امور قواعد وضوابط کے مطابق چلائے جائیں، صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹس کی جن زمینوں پر حکم امتناعی ہے، اسے خارج کرانے کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں اور صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں