جب بی جے پی سے پارٹی فنڈز لیں گے تو پھر عمران خان کو مودی کے جیتنے کی دعا بھی مانگنا پڑے گی

پی ٹی آئی کو چندہ دینے والے اندر دوسانجھ اور بیری سی شنیپ کون ہیں؟

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 21 جنوری 2021 06:02

جب بی جے پی سے پارٹی فنڈز لیں گے تو پھر عمران خان کو مودی کے جیتنے کی دعا بھی مانگنا پڑے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2021ء) مریم نواز نے کافی زور دے کرکہا تھا کہ اندر دوسانجھ کا تعلق بی جے پی سے ہے اور یہ انڈین نژاد امریکی ہیں جبکہ بیری سی شنیپ ایک اسرائیلی ہیں اور انہوں نے عمران خان کی پارٹی کو چندہ دیا ہے لہٰذا جب آپ بھارتی جنتا پارٹی کے لوگوں سے فنڈ لیں گے تو پھر آپ کو مودی جی کے جیتنے کی دعائیں بھی مانگنا پڑیں گی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں اور انہیں ا ب سزا ملنی چاہیے۔اسی موضوع کو لے کر اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں یہ واضح کیا کہ یہ دونوں اشخاص جنہوں نے پی ٹی آئی کو چندہ دیا یہ کون ہیں۔ندیم ملک نے امریکی فرم کے کچھ کاغذات اپنے پروگرام میں دکھائے ا ور کہا کہ امریکہ میں ایک قانون ہے کہ جب بھی کوئی سیاسی پارٹی فنڈ لیتی ہے تو اس کے لیے پہلے تحریری طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ فنڈ کون اور کیوں دے رہا ہے تو امریکہ کی اس کمپنی کے مطابق 2013سے2108تک کل 2.3بلین ڈالر سے زائد کی رقم فنڈکے مد میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں جمع کی گئی ہے اور یہ فنڈ دینے والوں کی فہرست میں بہت سارے لوگوں کا نام ہے جن میں اندر دوسانجھ اور بیری سی شنیپ بھی شامل میں۔

(جاری ہے)

ندیم ملک نے واضح کیا کہ اندر دوسانجھ کا تعلق کیلی فورنیا سے ہے اور بیری سی شنیپ کا تعلق نیویارک سے ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق آپ کسی بھی ملک کی حکومت سے کسی قسم کا پارٹی فنڈ نہیں لے سکتے اور نہ ہی انڈین یا پھر یہودی شخص سے کسی قسم کا پارٹی فنڈ لے سکتے ہیں اور اگر ایسا ہوا ہے جیسا مریم نواز نے الزام لگایا ہے تو پھر یہ بہت بڑا ایشو ہے کیونکہ الیکشن کمیشن کے رولز کے مطابق ایسا کرنا درست نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں