تمام رنگ اچھے لگتے ہیں لیکن کالا رنگ میرا پسند یدہ ہے‘ مہوش حیات

خوبصورت چہرے کیساتھ دیدہ زیب لباس شخصیت کو چار چاندلگا دیتا ہے ‘ انٹرویو

جمعرات 21 جنوری 2021 10:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ناموراداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ اچھا اور خوبصورت لباس آپ کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتاہے،میں بچپن سے ہی اچھالباس پہننے کی شوقین ہوں اور آج بھی یہی شوق برقرار ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ خدا نے خوبصورتی عطا کی ہو اور اس کے ساتھ اگر دیدہ زیب لباس زیب تن کیا جائے تو انسان کی شخصیت او رحسن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مجھے تمام رنگ اچھے لگتے ہیں لیکن کالا رنگ میرا پسند یدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی بے پناہ مصروفیات ہیں او رجب بھی وقت ملتا ہے تو میں اپنی نیند پوری کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں