جگت کیساتھ خوبصورت سٹائل ببو برال کو دوسرے کامیڈینز سے ممتاز کرتاتھا‘ عمران شوکی

آج بھی جب ماضی کی باتی ہوتی ہیں تو ببو برال کا ذکر ضرور ہوتا ہے ‘ نامورکامیڈین کی گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2021 10:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) نامور کامیڈین اداکار عمران شوکی نے کہا ہے کہ ببوبرال جیسے فنکارصدیوںمیں پیدا ہوتے ہیں،ببوب برال میرے پسندیدہ فنکارتھے اوران کے ساتھ گزراہوا وقت آج بھی یاد آتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عمران شوکی نے کہا کہ ببو برال جگت کرنے کے ساتھ ایک خوبصورت سٹائل دیتے تھے اور یہی منفرد چیز انہیں دوسروں کامیڈینز سے ممتاز کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ببوبرال بہت محبت اورشفقت کرنے والے انسان تھے اور آج بھی ماضی کی باتیں ہوتی ہیں تو ببو برال کا ذکرضرور ہوتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کامیڈی فن آسان نہیں بلکہ مختلف مزاج کے لوگوں کو اپنی بات سے ہنسانا بڑی بات ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں