اداکار ہوتاہے یا نہیں ہوتا اس کے درمیان میں کچھ نہیں ہوتا‘ عدنان خان

مجھے یقین ہے میری آنے والی لو سٹوری فلم ’’دیوانہ ‘‘ہر عمر کے لوگوں کو پسند آئیگی

جمعرات 21 جنوری 2021 10:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) نامور اورخوبرو اداکارہ عدنان خان نے کہا ہے کہ اداکار ہوتاہے یا نہیں ہوتا اس کے درمیان میں کچھ نہیں ہوتا، مجھے یقین ہے کہ میری آنے والی لو سٹوری فلم ’’دیوانہ ‘‘ہر عمر کے لوگوں کو پسند آئے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عدنان خان نے کہا کہ فلم میں ہر فنکار نے اپنا کردار حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھایا ہے ۔فلم کا موضوع دل کو چھو لینے والا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فلم ہر عمر کے لوگوں کو پسند آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ شفیق الرحمان عامرمنجھے ہوئے ہدایتکار ہیں اورانہوں نے تمام فنکاروں سے ان کی صلاحیت کے مطابق کام لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں