ملزم کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جمعرات 21 جنوری 2021 14:21

ملزم کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے قتل کے ملزم کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار کی کوشش ناکام بنا دی ۔ مرزا امین پر منور کو قتل کرنے اور چار افراد کو زخمی کرنے پر اکتوبر 2020میں مقدمہ درج ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے فرار ہونے اس کے ساتھیوں نے اسے بھگانے کی کوشش کی لیکن مدعی پارٹی نے یہ کوشش ناکام بنا دی جس پر مدعی پارٹی سے ہاتھا پائی بھی کی گئی ۔ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جھگڑا کرنے پر ملزم اور اس کے ساتھیوں کو پکڑ لیااور متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں