وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیچہ وطنی میں وفود کی ملاقاتیں،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 8سے زائد وفود نے ملاقاتیں کیں

تاجروں کی تجویز پر سبزی منڈی چیچہ وطنی کی توسیع کے منصوبے کا جائزہ لینے کا حکم دکانداروں کی تجویز پر چیچہ وطنی میں ماڈل بازاروں کی پلاننگ کرنے کی ہدایت شفافیت ہمارا طرئہ امتیاز ہے، اڑھائی سال میں کوئی سکینڈل نہیں آیا:عثمان بزدار چیچہ وطنی اور ہڑپہ جیسے شہروں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، ہماری حکومت ایسے محروم شہروں میں ترقی لے کر آئے گی،پسماندہ شہروں کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے،پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں جاؤں گا اور عوام کے مسائل سنوں گا، وزیراعلیٰ

جمعرات 21 جنوری 2021 19:33

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیچہ وطنی میں وفود کی ملاقاتیں،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 8سے زائد وفود نے ملاقاتیں کیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیچہ وطنی میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 8سے زائد وفود نے ملاقاتیں کیں ۔ملاقات کرنے والوں میں سابق ناظمین، کونسلرز، پی ٹی آئی عہدیداران، سوشل میڈیا ورکرز، وکلاء، تاجران اور صحافی شامل تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفود کی تجاویز اور مسائل کو سن کر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تاجروں کی تجویز پر سبزی منڈی چیچہ وطنی کی توسیع کے منصوبے کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دکانداروں کی تجویز پر چیچہ وطنی میں ماڈل بازاروں کی پلاننگ کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہوگا۔

(جاری ہے)

میں خود وکیل رہا ہوں اور اپنی برادری کے مسائل کو خوب سمجھتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر صحافی کالونی کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار اور کارکن عوام کی خدمت کے مشن میں حکومت کا ساتھ نبھائیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے ویژن پر کاربند ہے۔چیچہ وطنی اور ہڑپہ جیسے شہروں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیالیکن ہماری حکومت ایسے محروم شہروں میں ترقی لے کر آئے گی۔

انہوںنے کہا کہ پسماندہ شہروں کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے۔پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں جاؤں گا اور عوام کے مسائل سنوں گا۔عوام اور کارکنوں کی محبت میرا اثاثہ ہے، انہیں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔انہوںنے کہا کہ چیچہ وطنی میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیں گے۔چیچہ وطنی سمیت تمام دور دراز علاقوں کے عوام کیلئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے کھلے ہیں۔شفافیت ہمارا طرئہ امتیاز ہے، اڑھائی سال میں کوئی سکینڈل نہیں آیا۔عوام کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے۔رکن قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال، صوبائی وزیر جنگلی حیات سید صمصام علی بخاری، سابق ایم این اے رائے حسن نواز اور معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں