ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کورٹرزمیں تعینات انیستھیٹکس کیلئے بڑی خوشخبری سنادی

ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کورٹرزہسپتالوں میں تعینات انیستھیٹکس کو ڈیڑھ سے دولاکھ روپے اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیاگیا تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکورٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جا رہا ہے : وزیر صحت پنجاب

جمعرات 21 جنوری 2021 20:42

ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کورٹرزمیں تعینات انیستھیٹکس کیلئے بڑی خوشخبری سنادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کورٹرزمیں تعینات انیستھیٹکس کے لئے بڑی خوشخبری سنادی۔ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کورٹرزہسپتالوں میں تعینات انیستھیٹکس کو ڈیڑھ سے دولاکھ روپے اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔صوبا ئی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ فیصلہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعمرفاروق ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرکے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کی کارکردگی اورکمی کوپوراکرنے کیلئے فوری بھرتی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کو پنجاب کے ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکواٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کی کارکردگی اور نئی بھرتی کی تفصیلات پیش کیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مختلف سپیشلٹیزمیں مزید691اسامیوں کی بھرتی کیلئے سمری بھجوادی گئی ہے۔691اسامیوں میں 79انیستھیٹکس کی سیٹیں شامل ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کورٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انیستھیٹکس ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرزمیں ہر قسم کی سرجری میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں میں سرجریزکی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ پنجاب کے دوردرازاضلاع میں تعینات ہونے والے انیستھیٹکس کیلئے مزید اضافی الاؤنس کی مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ پنجاب کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرزمیں انیستھیٹکس کی کمی کافی حدتک دورکردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں