لاہور: گورنمنٹ ٹیچنگ نواز شریف ہسپتال کے ایم ایس کو صوبائی وزیر صحت کا وارننگ نوٹس

جمعرات 21 جنوری 2021 21:09

لاہور: گورنمنٹ ٹیچنگ نواز شریف ہسپتال کے ایم ایس کو صوبائی وزیر صحت کا وارننگ نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ٹیچنگ نواز شریف ہسپتال گلزار احمد کو وارننگ جاری کردی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران ہسپتال میں اپنا قبلہ درست کرلیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے مذکورہ ایم ایس کو وارننگ نوٹس ایڈیشنل سیکٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے ہسپتال کے دورہ کے بعد بھیجی جانے والی انسپکشن رپورٹ کی روشنی میں جاری کیا ہے۔ جس میں ایڈیشنل سیکرٹری نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ دورے کے دوران ہسپتال کے ڈاکٹروں کی حاضری نامکمل تھی اور ہسپتال میں صفائی اور ستھرائی کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں