احتساب عدالت: آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف 26 جنوری کو طلب

جمعرات 21 جنوری 2021 21:34

احتساب عدالت: آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف 26 جنوری کو طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو 26 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت کے مطابق آئندہ پیشی پر ریفرنس کے گواہان کے بیانات قلم بند کرنے کے موقع پر شہباز شریف کی عدالت میں موجودگی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے دوران سماعت کہا کہ استفسار کیا ملزم باقی کیسز میں نیب کی عدالتوں میں پیش ہوتا ہے ۔ فاضل عدالت کو بتایا کہ ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے ۔فاضل جج نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیش ہو اور دوسرے میں اس کو استثنیٰ دیا جائے ۔یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اس میں ملزم شہباز شریف کوپیش کیا جائے ۔فاضل جج نے شہباز شریف کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف ان دنوں جیل میں قید ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں