لیگی رہنما نے عظمت سعید کو قوم کے اربوں روپے نقصان کا ذمہ دار قرار دیا

عظمت سعید براڈ شیٹ معاہدے کے وقت نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر تھے، عظمت سعید قوم کے اربوں روپے جانے کے ذمے دار ہیں۔جاوید لطیف کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 جنوری 2021 16:33

لیگی رہنما نے عظمت سعید کو قوم کے اربوں روپے نقصان کا ذمہ دار قرار دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء) وفاقی حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ معاملہ کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو سونپ دی گئی ہے ۔ تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عظمت سعید قوم کے اربوں روپے جانے کے ذمے دار ہیں۔

جب براڈ شیٹ کپنی کی تین ہفتے کی پیدائش تھی تو اس کے ساتھ ایگریمنٹ کرنے والے ادارے کے جو نمائندے تھے،ان میں سے ایک بہت معزز ممبر ہیں جن کو کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ عظمت سعید براڈ شیٹ معاہدے کے وقت نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو قوم کا اربوں روپے گیا ہے اس کے ذمہ دار بھی عظمت سعید ہیں اور انہی سے انصاف کی توقع کی جا رہی ہے،عظمت سعید کو اس کمیٹی کا چئیرمین بنانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چئیرمین نیب کمیٹی میں پیش ہوں گے یا نہیں ابھی تک وضاحت نہیں آئی۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جب براڈ شیٹ کا معاہدہ ہوا تو شیخ عظمت نیب پراسیکیوٹر تھے۔شیخ عطمت سعید کا براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کرنے کا حق نہیں بنتا۔ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملے سے متعلق ن لیگ کی پالیسی واضح ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن نے براڈ شیٹ معاملے پر ایک بار پھر سینیٹ ہول کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔

ن لیگ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے وعدہ کرکے کمیٹی کی تشکیل نہیں کی۔براڈ شیٹ میں جن کے نام ہیں انہیں کمیٹی میں بلایا جائے۔حکومت نے اپنی مرضی سے ایک الگ کمیٹی بنا دی، پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی براڈ شیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں