پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کو دھوکہ ،اصل ہاتھ مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہوا ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت

مریم ،فضل الرحمان پی پی کو اتحاد سے نکالنے ،بلاول اتحادیوں کو تحریک عدم اعتماد کیلئے منانے کی باتیں کر رہے ہیں‘ مسرت چیمہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 11:54

پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کو دھوکہ ،اصل ہاتھ مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہوا ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے تحریک عدم اعتماد لانے کے بیان سے ثابت ہو گیا پی ڈی ایم میں واضح اختلاف ہے، ذاتی مفادات کیلئے بننے والے اتحاد او رچلائی جانے والی تحریکیں کامیاب نہیں ہوتیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی استعفے ، کوئی لانگ مارچ اور کوئی تحریک عدم اعتماد کی باتیں کر رہا ہے ،پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں اور اصل ہاتھ مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہوا ہے۔

انہوںنے کہا کہ مریم صفدر اورمولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم اتحاد سے نکالنے کی باتیں کر رہے ہیں ،جبکہ بلاول زرداری اپنے اتحادیوں کو تحریک عدم اعتماد کے لئے منانے کی باتیں کر رہے ہیں ، پی ڈی ایم میںپھوٹ پڑ چکی ہے اور یہ خلیج ہرگزرتے دن کے ساتھ وسیع ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے بننے والے اتحاد او رچلائی جانے والی تحریکیں کامیاب نہیں ہوتیں اور پی ڈی ایم کی تحریک کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں