پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساتویں کثیر القومی مشق ’’امن ‘‘فروری میں منعقد ہو گی

40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کیساتھ شرکت کریں گی‘ ترجمان پاک بحریہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء)پاک بحریہ کے زیر اہتمام ساتویںکثیر القومی مشق ’’امن ‘‘فروری میں منعقد ہو گی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پر یشنز اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ امن کے لیے متحد کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق ’’ امن ‘‘میں شرکت کریں گی۔ ’’امن ‘‘مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں