اقوام متحدہ کا اسٹاف کوپاکستانی ائیرلائنز پر سفر نہ کرنے کی ہدایت، مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید

تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے، پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں۔ پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔ نائب صدر ن لیگ کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 جنوری 2021 14:58

اقوام متحدہ کا اسٹاف کوپاکستانی ائیرلائنز پر سفر نہ کرنے کی ہدایت، مریم نواز کی حکومت پر کڑی تنقید
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2021ء) : اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا۔اسی پر پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔مریم نواز نے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔انہوں نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا پاکستان بھگت رہا ہے۔

اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں۔ پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحد کی جانب سے یہ فیصلہ مشکوک لائسنس کی تحقیقات کے باعث کیا گیا جس کے بعد اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو افغانستان کے لیے رجسٹرڈ ائیرلائن سے سفر کرنے کی اجازت دی۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ 262 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔اس سے چند روز قبل پاکستان کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب پی آئی اے کا طیارہ ملائیشیا کے اندر ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔

ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے کہا کہ ملایا کورٹ کوالالمپورکے فیصلے کے تحت ملائیشین حکام نے پی آئی اے طیارہ تحویل میں لیا ۔ معاملہ قانونی ہے، اس لیے اس کو پی آئی اے کے قانونی ماہرین ہی دیکھیں گے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللہ خان نے جمعہ کو کوالا لمپور سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو روکے جانے کے حوالے سے پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی آ ئی اے کا بر طانیہ میں کسی غیر ملکی کمپنی سے رقم کے لین دین کا کوئی تنازعہ تھا جس پر برطانیہ کی اس کمپنی نی6 ماہ بعد کسی دوسرے ملک میں آکر پی آئی اے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور ملائشیا کی عدالت نے پی آئی کو بلا کسی نوٹس اور سنے یا بلائے بغیر ہی حکم امتناعی جاری کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں