لڑکے کی محبت میں نوجوان کی سرجری کے ذریعے لڑکی بننے کی کوشش

خواجہ سرا بننے کے بعد دیگر لڑکوں سے تعلقات بنائے تو اسی عاشق نے قتل کر دیا،دو لڑکوں کی محبت بھری کہانی کا انجام قتل پر ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 جنوری 2021 16:24

لڑکے کی محبت میں نوجوان کی سرجری کے ذریعے لڑکی بننے کی کوشش
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2021ء) : لڑکے کی محبت نے نوجوان کو خواجہ سرا بننے پر مجبور کر دیا،دو لڑکوں کی محبت بھری کہانی کا انجام قتل پر ہوا۔اردو پوائنٹ کے پروگرام میں اینکر تہمینہ شیخ نے بتایا کہ ایمان اللہ نامی شخص پیدا تو ایک لڑکے کے طور پر ہوتا ہے لیکن اس کو ایک لڑکے سے ہی محبت ہو جاتی ہے اور یہ محبت اسے خواجہ سرا بننے پر مجبور کر دیتی ہے۔

ایمان اللہ لڑکوں سے دوستی کے بعد دوائیوں کے ذریعے لڑکی بننے کی کوشش کرتا ہے،ایمان اللہ علاج کروانے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے بلو پٹھانی رکھ لیتا ہے۔بلو پٹھانی کی موت اسی کے ہاتھوں ہو جاتی ہے جس کے پیار میں مبتلا ہو کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا،ملزم کا کہنا ہے کہ ایمان اللہ سے میری دوستی 2018 میں ہوئی تھی، یہ مجھ سے جتنے پیسے مانگتا تھا میں دے دیتا تھا، لیکن کچھ عرصہ سے اس نے زیادہ پیسوں کا تقاضہ کرنا شرع کر دیا تھا،ایک دن اس نے مجھ سے کہا کہ میں سرجری کروانا چاہتا ہوں،اس نے کلمہ چوک پر سرجری کروائی جو کچھ دن بعد پھٹ گئی۔

(جاری ہے)

سرجری پٹھنے سے اس کے چہرے پر چھالے بن گئے۔میں اس کا علاج کراتا رہا تاکہ وہ ٹھیک ہو جائے۔اس دوران اس کے اور میرے جسمانی تعلقات مضبوط ہو گئے۔اگرچہ ہم دونوں 2012 سے دوست تھے لیکن اب دوستی مضبوط ہو گئی تھی۔اس کے پاس اور لڑکے بھی آتے جاتے تھے، میں اس کو منع کرتا تھا کہ باقی لڑکوں سے دوستی چھوڑ دے۔میں نے اس کو کہا کہ تمہیں جتنے پیسے چاہئیے لے لو لیکن یہ کام چھوڑ دو، میں نے سرجری کے بعد اس کا نام بھی بھی بازو پر لکھوایا۔

پھر ایک دن بلو پٹھانی کے پاس آنے والے لڑکوں نے مجھے دھمکی آمیز فون کیے اور کہا کہ ہم لوگ اسے ہزار ہزار روپے دیتے ہیں تو تم اتنے زیادہ کیوں دیتے ہو، بلو پٹھانی بھی مجھ سے تعلقات ختم کرنا چاہتی تھی،اس نے مجھے تھپڑ بھی مارا تھا اور اسی غصے میں آ کر میں نے اس کی جان لینے کا فیصلہ کیا۔ایک رات اس کا ایک اور دوست بھی آیا، ہم تینوں نے مل کر بہت زیادہ شراب پی۔اس کا تھپڑ میرے ذہن میں تھا، میں سوچتا تھا کہ اتنے پیسے اس پر خرچ کر دئیے لیکن یہ میرا نہیں ہو رہا اس کے بعد میں نے اس کو سر پر اینٹ مار کر قتل کیا،مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں