مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کا تحریک عدم اعتماد کا مشورہ مسترد کردیا

بلاول بھٹو کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبرز ہیں تو بتائیں، سینیٹ میں نمبرز ہونے کے باوجود ہماری تحریک کامیاب نہیں ہوسکی تھی، یہ پیپلزپارٹی کی پرانی تجویز ہے۔ سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جنوری 2021 19:21

مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کا تحریک عدم اعتماد کا مشورہ مسترد کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جنوری 2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کا تحریک عدم اعتماد کا مشورہ مسترد کردیا ، سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبرز ہیں تو بتائیں،سینیٹ میں نمبرز ہونے کے باوجود ہماری تحریک کامیاب نہیں ہوسکی تھی، یہ پیپلزپارٹی کی پرانی تجویز ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانامہ بھی فراڈ تھا، براڈشیٹ بھی فراڈ ہے، حکومت کیخلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائے گا، لانگ مارچ کیلئے مارچ کا مہینہ بہت چھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی کی پرانی تجویز ہے، اگر بلاول بھٹو کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبرز ہیں تو بتائیں۔ سینیٹ میں نمبرز ہونے کے باوجود ہماری تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ قوم والیم ٹین نہیں پڑھنا چاہتی قوم جاننا چاہتی ہے کہ مہنگائی کیسے ہوئی، آٹا چینی دالیں کیسی مہنگی ہوئیں؟قوم جاننا چاہتی ہے کہ بجلی گیس کے بلوں میں اضافے کے بعد بھی بجلی اور گیس کیوں نہیں مل رہی؟حکومت ان چیزوں سے توجہ ہٹانے کیلئے بارڈ شیٹ براڈشیٹ کررہی ہے۔

عمران خان کو اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپ این آراو اور براڈشیٹ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔حکومت براڈ شیٹ کے حوالے سے کوراپ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اس معاملے نے احتساب کی اصلیت کھول دی ہے دنیا پریشان ہے کہ یہ کیسی ریاست ہے جس میں ایسے بھونڈے معاہدے کئے جاتے ہیں کہ بغیر کوئی محنت کئے کسی فریق کو 20 فیصد حصہ دے دیا جائے اس حکومت نے اس معاملے پر عملدرآمد کے لئے پھرتی دکھائی اور ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی رقم ہائی کمیشن کے اکائونٹ میں رکھ دی ،پی آئی اے کا معاملہ بھی ثالثی عدالت میں ہے لیکن ایک جہاز کی لیز کی رقم جمع نہیں کروائی جاتی اور سینکڑوں مسافروں کو غیرملکی ایئرپورٹ پر خوار کیا جاتا ہے لیکن دوسری جانب براڈ شیٹ کے معاملے پر بھرپور پھرتی دکھائی جاتی ہے جہاز والے معاملے میں بھی ذرا پھرتی دکھا لی جاتی۔

واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کو وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر منائیں گے، حکومت کو ہٹانے کا آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے،پیپلز پارٹی، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جمہوری، آئینی و قانونی طریقے سے اس حکومت کو گھر بھیجے گی، دو سال میں پاکستان کی معیشت کو جتنا نقصان ہوا ایسا کبھی تاریخ میں نہیں ہوا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں