پاک سرزمین شاد باد،آذر بائیجان نے کاراباخ فتح کے بعد جنگی ترانہ ریلز کر دیا

ترکی اور پاکستان کی فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کا گانا وائرل،انڈیا کو آگ لگ گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 24 جنوری 2021 07:19

پاک سرزمین شاد باد،آذر بائیجان نے کاراباخ فتح کے بعد جنگی ترانہ ریلز کر دیا
آذربائیجان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء) ”کاراباخ آذر بائیجان کا ہے“یہ ٹائٹل ہے اس نغمے کا جو آذر بائیجان نے ریلیز کیا۔اس ویڈیو میں خاتون گلوکارہ نے آذر بائیجان کی نمائندگی کی جبکہ ایک فوجی اہلکار نے ترکی کی آرمی کی اور دوسرے فوجی وردی میں ملبوس شخص نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کی۔یہ نغمہ آذربائیجان زبان میں پیش کیا گیاہے۔

اس جنگی ترانے کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے قومی ترانے ”پاک سرزمین شاد باد“پر مشتمل ہے۔جبکہ ترانے کے ایک حصے میں ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیاجنہوں نے آرمینیا کے ساتھ جنگ میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔ترانے میں ترکی اور پاکستان کی فوج اور حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا گی۔اس ترانے کے پس منظر میں آذربائیجان،ترکی اور پاکستان کو بھائی بھائی کا اسٹیٹس دیا گیا جس میں ان تینوں ممالک کی سول،ملٹری اور سفارتی سطح پر ایک ہونے کی کہانی بھی بیان کی گئی۔

(جاری ہے)


ترانے کا جو ٹائٹل ہے اس میں اس بات کو واضح کیا گیاہے کہ کاراباخ آذربائیجان کا ہے اور ا سکی طرف کوئی بھی آنکھ اٹھا کر نہ دیکھے۔

گانے کی ویڈیو میں ترکی،پاکستان اور آذربائیجان کی ملٹری کی نمائندگی کے بعد کاراباخ جنگ کے منظر بھی دکھائے گئے۔سب سے آخر میں ترانے کے ٹائٹل کو نمایاں کرتے ہوئے آذر بائیجان،ترکی اورپاکستان کی نمائندگی کرنے والے فوجی وردی میں ملبوس افراد نے کاراباخ آذر بائیجان کا ہے کا نعرہ بلند کیا۔جب سے یہ جنگی ترانہ آذر بائیجان کی حکومت نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا یہ آناً فاناً وائرل ہو گیااور اس نغمے کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین کاراباخ کی فتح کو تینوں ممالک کی فتح قرار دے رہے ہیں۔

جبکہ اس گانے میں پاکستان کا قومی ترانہ شامل ہونے ا ور پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کرنے پر انڈیا کے تن بدن میں ا ٓگ لگی ہوئی ہے لہٰذا انڈین سوشل میڈیاصارفین آذربائیجان کے اس جنگی ترانے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ا ور پاکستان کے خلاف زہر اگلتے نظر آ رہے ہیں۔تاہم اس جنگی ترانے نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے اور اس میں آذربائیجان نے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں