لاہور میں خراش واقعہ، ڈمپر نے3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

اتوار 24 جنوری 2021 12:14

لاہور میں خراش واقعہ، ڈمپر نے3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2021ء) لاہور میں برھتے ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر رات کے وقت دیو ہیکل ٹرکوں کی وجہ سے حادثات بڑھ رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعے میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں تین نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ لاہور کے گورا قبرستان کے قریب پیش آیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوارتھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل دیا، جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عمر، زاہد اور علی کے ناموں سے کی گئی ان کی عمریں 18 سے 21 برس کے درمیان تھی، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیں جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اکیس جنوری کو سیالکوٹ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے باعث چار افراد جاں بحق جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے تھے، حادثہ وزیرآباد روڈ پر رویلہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا تھا۔

بیس جنوری کو صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا تھا، جہاں حادثے میں لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ سال کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور میں متعدد حادثات ریکارڈ کیے گئے ہیں، پولیس کی تمام تر کاوشوں کے باوجود ٹریفک میں اضافے کی وجہ سے حادثات بڑھ رہے ہیں- ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور کی سڑکوں پر پیش آنے والے واقعات میں زیادہ تر ذمہ دار تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے نوجوان ہوتے ہیں،پولیس کے مطابق لاہور میں پیش آنے والا افسوناک واقعے میں بھی نوجوانوں نے قانون کو توڑتے ہوئے تڑپل سواری کی پابندی کے خلاف ورزی کی جس وجہ سے ممکن ہے کہ یہ واقع پیش آیا ہو

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں