نوازشریف کیساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں‘ مریم نواز

کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں، ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نا پیچھے ہٹے نا ہی نواز شریف سے بیوفائی کی

اتوار جنوری 19:20

نوازشریف کیساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والوں کو سلام پیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک قانون طاقت ور کے لئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ نوازشریف کیساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کھرکھر پیلس پر انتظامیہ کے آپریشن کیخلاف اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، نواز شریف کے ساتھ وفا کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نا پیچھے ہٹے نا ہی نواز شریف سے بیوفائی کی۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر ظلم کا حساب ہوگا، کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نہ پیچھے ہٹے نہ ہی نواز شریف سے بیوفائی کی۔ کھوکھر برادران کے لئے شاباش ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments