خواجہ آصف کیخلاف زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت، 4 افراد نے بیانات ریکارڈ کرا دئیے

پیر 25 جنوری 2021 14:46

خواجہ آصف کیخلاف زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت، 4 افراد نے بیانات ریکارڈ کرا دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) خواجہ آصف کے خلاف زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ تحقیقات میں پیش رفت، 4 افراد نے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔نیب دستاویزات کے مطابق نجی بینک کے چپڑاسی انوار نے اکانٹ میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جمع کرائے، چپڑاسی کے مطابق سینئر افسران کے کہنے پر رقم جمع کرائی۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کے بھتیجے سلطان عزیز نے بھی 2 کروڑ روپے جمع کرائے، خواجہ سلطان کے مطابق ان کی ہی رقم ان کے اکانٹ میں جمع کرائی گئی۔نیب دستاویزات کے مطابق سیاسی کارکن عبدالوحید نے بھی 3 کروڑ اکانٹ میں جمع کرائے، سرمد اعجاز نے 50 لاکھ روپے نکلوا کر خواجہ آصف کے حوالے کیے، یہ ساری رقم کہاں سے آئی خواجہ آصف تاحال جواب نہیں دے سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں