محکمہ صحت کی ٹیموں کامختلف سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ،8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے

پیر 25 جنوری 2021 15:40

محکمہ صحت کی ٹیموں کامختلف سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ،8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کر دیا،لاہور میں 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں کے مختلف سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کرنے سے لاہور میں 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آئے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز سکول رائیونڈ 2 اور گورنمنٹ بوائز سکول ٹھوکر نیاز بیگ کے 3 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول اعوان ٹائون میں ایک اور ایل جی ایس جوہرٹائون میں 2 اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

کورونامثبت آنیوالیاساتذہ میں شامین رمضان ، تسلیم اکرم،حذیفہ شاہد،اشرف ہدایت شامل ہیں۔شعیب اصغر،فضل احمد،ثقلین مصطفی اورماریہ حفیظ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔مذکورہ اساتذہ کو سکول سے چھٹی دیدی گئی ہے ۔محکمہ صحت نے مذکورہ اساتذہ کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں