ایف بی آر نے پنجاب صاف کمپنی کے اکائونٹ کومنجمد کر کے ایک کروڑ 10لاکھ روپے کی ریکوری کر لی

پیر 25 جنوری 2021 17:40

ایف بی آر نے پنجاب صاف کمپنی کے اکائونٹ کومنجمد کر کے ایک کروڑ 10لاکھ روپے کی ریکوری کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے پنجاب صاف کمپنی کے اکائونٹ کومنجمد کر کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میںایک کروڑ 10لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکے مطابق کمپنی کے ذمہ 2016کے 17کروڑ70لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔ کمپنی کو متعدد بار نوٹسز جاری کئے گئے لیکن ادائیگی نہ کی گئی ۔ ایف بی آر کی ٹیم نے گزشتہ روز ایجرٹن روڈ پر واقع بینک آف پنجاب میں کمپنی کا اکائونٹ منجمد کر کے ایک کروڑ10لاکھ روپے کی ریکور ی کر لی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں